سوالات کے جوابات

دعا گو عبدالحی راٹھور

سوال

میری شادی خاندان میں ہوئی ہے، گو وٹہ سٹہ نہیں، لیکن معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔ بھائی اور بھابھی کی نہیں بنتی، اس وجہ سے میرے لیے بھی پریشانی پیدا ہو جاتی ہے؟

جواب

آپ کے بھائی اور بھابی کے ستارے باہم نہیں ملتے۔ اس لیے اختلاف کے ختم ہونے کا امکان نہیں ہے۔ بھائی کو پکھراج اور بھابھی کو زمرد استعمال کرنے کا مشورہ دیں اور ساتھ ہی روحانی علاج کے طور پر درج ذیل ذکر دونوں بعد از فجر کریں۔ روزانہ گیارہ سو بار پڑھیں۔

غزالہ فرحت، پنڈی۔

سوال

میرا برج اور ستارہ کون سا ہے؟

جواب

آپ کا برج دلو اور ستارہ زحل ہے۔ سو اس کے تحت اپنے حالات دیکھیں۔

ادریس بابو، کراچی۔

سوال

گھر والے خاندان میں شادی کرنا چاہتے ہیں، جبکہ میرا خیال مختلف ہے اور پسند کی شادی کی خواہش ہے، کیا بنے گا؟

جواب

بلحاظ زائچہ جو جواب سامنے آتا ہے، اس کے مطابق آپ کی شادی آپ کی پسند سے ہی ہو گی۔ خاندان میں چلنے والی بات پوری نہ ہو سکے گی۔

شکیل احمد، پنڈی۔

سوال

ایک مقدمہ میں پھنس گیا ہوں جو کہ ناجائز ہے۔ کیا چھوٹ جاؤں گا؟

جواب

میرے حساب کے مطابق بس تھوڑی بہت پریشانی ہے۔ باقی قید وغیرہ کا امکان نہیں۔ تاہم مئی جون سے قبل جان پھنسی رہے گی۔

عظمت اللہ، کراچی

سوال

شادی اور شادی؟

جواب

حساب کے مطابق آپ کچھ ضدی واقع ہوئی ہیں۔ اپنے ذہنی معیار کو نیچے لائیں، ورنہ ساری عمر کنواری ہی بیٹھی رہیں گی۔ یہ آئیڈیل وغیرہ کے ملنے کا کوئی امکان نہیں۔

نام:ادبینہ عزیز، سکھر