تعبیرخواب

بر ف

حضر ت ابن سیر ی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بر ف کا دیکھنا غم اند وہ اور عذاب ہے۔ اگر تھو ڑی دیکھی جائے تو خیر ہے ۔ اگر جاڑے میں بر ف کو دیکھے یا ایسی جگہ میں دیکھے کہ جہا ں ہمیشہ ہوتی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ والو ں کو غم و اند وہ پہنچے گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خو اب میں بر ف کا دیکھنا لشکر (لشکر کو ہزیمت ہے :لشکر کو شکست ہے)کو ہز یمت ہے۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں برف کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔اول ، روزی ۔دوم، زندگانی ، سوم۔ مال بسیا ر ۔ چہارم ،لشکر بسیار ر ۔ پنجم ، بیماری ۔ششم ، غم و اند وہ۔
اوراگر دیکھے کہ ایا م گرمامیں بر ف کو جمع کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مال حلا ل جمع کر تا ہے اور خو ش عیش (خو ش عیش گز ارے گا:مز ے کی زند گی بسر کرے گا) گز ارے گااور بہت منفعت پائے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ سر د ملک میں بر ف کا خواب میں دیکھنا خیر اور نیکی کی دلیل ہے اور گر م ملک میں دیکھنا قحط اور غم و اند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ برف کو مو سم میں کھاتا ہے تو بے وقت سے بہترہے۔