تعبیرخواب

پاس ساشتن(پہرہ دینا)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں پہر ہ دینا دووجہ پر ہے ۔ اگر دیکھے کہ اہل صلا ح کا پہر ہ ہے تو دونو ں جہا ن کی خیر اور منفعت پر دلیل ہے او راگر دیکھے کہ شاہی محل کی پاسبانی کر تا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر اور فائدہ پائے گا۔ اور یہی خواب سودا گر دیکھے تو تجارت میں اس کو بہت فائد ہ ہوگا او ر اگردیکھے کہ اہل صلاح اور پر ہیز گاروں کی حفا ظت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ ان سے دینا کانفع اور خیر دیکھے گا۔
اور خو اب میں پاسبا ن کادیکھنا صا حب قد ر اور مرتبہ اور ولایت ہونا ہے اور کا موں کو درست کرے گا۔ اور لوگ اس کے انتظا م میں ہو ں گے۔