تعبیرخواب

افسو ن (افسو ن :جنتر منتر )(جنتر منتر کر نا )

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسو ن کرنا لوگو ں کو فر یب کرنا ہے ۔ لیکن خد ا تعا لیٰ کے اسما ء او ر آیا ت قر آن کے ساتھ ہو اگر ایسے افسو ن کوخو ا ب میں دیکھے کہ اس کو یا کسی دوسر ے کو شفاء (شفا اور راحت : صحت اور خوشی ) اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پاکر دلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو غم اور اند وہ کی دلیل ہے۔ 
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر افسو ن میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو خواب میں افسو ن کرنا باطل (باطل ہے :جھو ٹ ہے ) ہے ۔ اور اگر افسو ن قر آن مجید اور اسما ء الٰہی سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کا کام کیا ہے اور اس سے اس کو دونوں جہان کی خیر و صلا ح ( خیر و صلا ح : نیکی اور بہتر ی ) حا صل ہو گی۔