انفرادی شخصیت

انفرادی شخصیت > اگست > ۲۰اگست

۲۰اگست

یہ افراد اعلیٰ خیالات کے مالک محنتی اور کسی حد تک لاپرواہ بھی خیال کئے جاتے ہیں۔ فضول خرچی ان کی عادت ہوتی ہے۔ دوستی کے تقاضے نبھانا جانتے ہیں۔ آزاد خیال اور باغی ذہن کے ہوتے ہیں۔ بہت بے باک اور بے تکلف ہوتے ہیں جس کے بارے میں محسوس کرتے ہیں کہ اسے مدد کی ضرورت ہے بے دریغ مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔ محتاط روی کے فن سے آشنا ہوتے ہیں اور اس کے مطابق رنگ بدلتے رہتے ہیں۔ اپنی تعریف سن کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
گیارہ سے بیس اگست تک پیدا ہونے والی خواتین خود پسند ہوتی ہیں اگر تنہائی میں دیکھا جائے تو یہ آئینے کے سامنے اپنے آپ کو دیکھنے میں مصروف ہوتی ہیں یا بناؤ سنگھار میں مصروف نظر آتی ہیں۔ بچوں سے محبت کرتی ہیں۔ کسی حد تک خوشامد پسند بھی ہوتی ہیں۔ ان افراد میں اداکاری کی بھرپور صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ کسی بھی مشغلے کو اپنی زندگی کا محور بنا لیتی ہیں اور اس شہرت اور ترقی حاصل کرتے ہیں۔ ادب اور مصوری سے لگاؤ ہوتا ہے۔ شعبہ تدریس سے بھی یہ افراد وابستہ دیکھے گئے ہیں۔
انسانی ہمدردی کا جذبہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ لہذا میری رائے کے مطابق انہیں ڈاکٹر یا نرسنگ کا پیشہ اپنانا چاہئیے تاکہ دکھی انسانیت کو صحیح خدمت گار میسر آسکیں

تعبیرخواب

تعبیرخواب > آتش زنہ (چقماق)

آتش زنہ (چقماق)

حضر ت ابن سیر ین ر حمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش زنہ اور سنگ آشد ان دونو ں شریک ہیں ایک ان میں سے قوی او ر دلیر ہے اور دوسر ا سخت ہے ، یہ دونو ں کو تر قی اور بڑے کامو ں پر لاتے ہیں ۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے آگ نکا لی اور اس سے چر اگ روشن کیا اگر خو اب کو دیکھے والا بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ رعایا اس کے عد ل اور انصا ف سے آرام پائے گااور اگر خو اب دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لو گ اس کے علم اور عقل سے بہرہ یا ب ہو ں گے اور اگر سو داگر ہے تو دلیل ہے کہ لو گوں کو اس سے خیر اور بخشش اور احسا ن پہنچے گااور اگر درویش ہے تو لوگ اس کی خصلت اور کردار سے فائد ہ اٹھا ئیں گے۔
حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے اس نے آگ نکا لی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے لئے مال حر ام جمع کرے گایا اس کے کام میں ر شو ت لے گااور اگر پتھر چقما ق میں سے آگ روشن نہ کر سکے تودلیل ہے کہ مال کو طلب کرے گااور نہ پائے گا۔

آج کا دن کیسا گزرے گا

January 25, 2013

جوزا

اپنی قیمتی اشیاء کا خیال رکھیں۔ چوری کے امکانات ہیں، محتاط رہیں۔کاموں کو کرنے اور حصول مطلب کے لیے کچھ آگے بڑھ کر کوشش کرنا پڑے گی۔ ہائی بلڈ پریشر کا شکارہو سکتے ہیں۔

دعا گو عبدالحی راٹھور

آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا

January 23, 2013 - January 29, 2013

سرطان

قرضہ لینا چاہتے ہیں تو وہ آپ کو ملتا نظر نہیں آ رہا۔ وراثت وغیرہ جیسے مسائل کا شکار ہیں تو اس کا فیصلہ آپ کے حق میں ہوتا نظر نہیں آ رہا۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف رہے گی۔ چھوٹے بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں تھوڑی بہت اونچ نیچ رہے گی۔ نیز آپ کے ان پر اخراجات بھی ہوں گے۔ اگر پہلے کبھی کسی خطرناک بیماری کا سامنا کر چکے ہیں تو دوبارہ اس کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہو گا۔ ملازمت پیشہ افراد کو نوکری میں اگر کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ مسئلہ حل ہوتا نظر آ رہا ہے۔ ننھیالی رشتے داروں سے وابستہ اگر کوئی کام ہیں تو وہ حل ہو جائیں گے۔ شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں خرابی آتی نظر آ رہی ہے۔وہ افراد جو رشتے کی تلاش میں ہیں،رواں دنوں میں اچھا رشتہ ملنے کی توقع نہیں ہے۔

دعا گو عبدالحی راٹھور

سوالات کے جوابات

سوال

لوگ عزت نہیں کرتے، اس وجہ سے کافی مسائل ہیں؟

جواب

بلحاظ زائچہ تو ہمیں لوگوں کا زیادہ قصور نظر نہیں آتا۔ زائچہ سے آپ کے مزاج کی تیزی کا اظہار ہوتا ہے۔ اپنے رویوں اور مزاج کی اصلاح کریں، معاملات بالکل ٹھیک تو نہیں ہوں گے، تاہم کافی بہتری آئے گی۔

انور زاہد، چنیوٹ۔

دعا گو عبدالحی راٹھور